اجراء کی تاریخ: 31 مارچ 2013 - 12:11

مہر نیوز/31 مارچ /2013ء: چلی میں پولیس اور طلبا کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے جس کے بعد سڑکیں میدان جنگ بن گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چلی میں پولیس اور طلبا کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے جس کے بعد سڑکیں میدان جنگ بن گئی ہیں۔  دارالحکومت سین ٹیاگو میں آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے دو بھائیوں کو 1985 میں پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، ان بھائیوں کی قربانی کی یاد میں طلبا نے احتجاج کیا،ریلیاں نکالیں ، مشتعل طلبا اور پولیس میں جھڑپوں اور فائرنگ کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہنگامہ آرائی کرنے والے 54 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔