مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ایران کے تین جزیروں ابو موسی ، تنب بزرگ اور تنب کوچک کے بارے میں عرب لیگ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ليک ایران کے معاملے میں بے جامداخلت بند کردے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ عرب لیگ کو بے بنیاد اور غلط دعوؤں کی تکرار سے پرہیز کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کو غلط اور بے بنیاد دعوؤں کی تکرار کے بجائے عرب عوام کو در پیش مشکلات کو حل کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ عرب لیگ نے آج تک مسئلہ فلسطین کے بارے میں کوئی صحیح اور ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ اسلامی مبصرین کا خیال ہے کہ عرب لیگ ایک اسی تنظيم ہے جو علاقہ میں امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کررہی ہے اور خظے میں مسلمانوں کے درمیان اتفاق ایجاد کرنے کے بجائے نفاق پیدا کررہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 مارچ 2013 - 21:49
مہر نیوز/27 مارچ /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایران کے تین جزیروں کے بارے میں عرب لیگ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ليک ایران کے معاملے میں بے جامداخلت بند کردے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔