مہر نیوز/27 مارچ /2013ء: الجزائر کے وزير اعظم نے دوحہ میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کی جانب سے شام کے خلاف معاندانہ اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بیرونی مداخلت سے علاقہ پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جن کی ذمہ داری عرب لیگ کے ان ممالک پر عائد ہوگي جو شام میں مسلح افراد کی حمایت کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر کے وزير اعظم عبد المالک سلال نے دوحہ میں عرب لیگ کے سربراہی  اجلاس کی جانب سے شام کے خلاف معاندانہ اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بیرونی مداخلت سے علاقہ پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جن کی ذمہ داری عرب لیگ کے ان ممالک پر عائد ہوگي جو شام میں مسلح افراد کی حمایت کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الجزائر شام میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے کیونکہ بیرونی مداخلت خطے کے لئے زبردست خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں فیصلہ شام کے عوا م کا حق ہے اور شام کے اندرونی معاملے میں کسی بھی ملک کو مداخلت کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ واضخ رہے کہ الجزائر نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ الجزائر شام میں عرب لیگ کی مداخلت کے خلاف ہے۔