مہر نیوز/26 مارچ /2013ء: شمالی کوریا نے اپنے میزائل سسٹم کو الرٹ اور انھیں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے میزائل سسٹم کو الرٹ اور انھیں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کا حکم دیدیا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے میزائل نظام کے اہلکاروں کو ہوائی اور گوام میں امریکہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کا حکم دیدیا ہے۔ شمالی کوریا نے یہ اقدام امریکہ کے جنگي طیاروں کی دھمکی کے جواب میں انجام دیا ہے۔ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد کوریا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور امریکہ دنیا کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے۔