مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی حکومت اور عوام کے مخالف شدتغپسند گروہ سیرین فورس کے کمانڈر ریاض الاسعد کی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور اب ان کی ہلاکت کے بارے میں متضاد خبریں ہیں، دھماکہ شامی دہشت گردوں کی آپسی لڑائي میں ہوا ہے۔ آزاد سیرین فورس کے کمانڈر کی ہلاکت میں القاعدہ دہشت گرد تنظيم سے وابستہ گروہ النصرہ ملوث ہے۔ آزاد سیرین فورس اور النصرہ دونوں شام کی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن ان دونوں دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہتھیاروں کی تقسیم پر اکثر لڑائی رہتی ہے۔ ادھر مخالفین کے سیاسی رہنما معاذ الخطیب نے بھی استعفی دیدیا ہے جس کے بعد شامی حکومت کے مخالفین میں شدید اختلافات رونما ہوگئے ہیں۔ شام میں مسلح دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائيل، ترکی ، سعودی عرب اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے ترکی اور سعودی عرب کے کئی فوجی شام میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 مارچ 2013 - 15:06
مہر نیوز/25 مارچ /2013ء: شام کی حکومت اور عوام کے مخالف شدت پسند گروہ آزاد سیرین فورس کے کمانڈر ریاض الاسعد کی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور اب ان کی ہلاکت کے بارے میں متضاد خبریں ہیں ، دھماکہ شامی دہشت گردوں کی آپسی لڑائي میں ہوا ہے ۔