مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی کی وادی تیرا میں کالعدم اور دہشت گردتنظیموں کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر قبضے کیلئے جھڑپیں جاری ہیں۔ لڑائی میں اب تک 250 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ خٰبر ایجنسی کی وادی تیرہ کا علاقہ میدان دو ماہ سے میدان جنگ بنا ہو اہے ،یہاں طالبان اور سلفی وہابی کالعدم دہشت گرد تنظیمیں آپس میں لڑ رہی ہیں جن کا مقصد ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر قبضہ کرنا ہے۔گھمسان کے رن میں خودکش حملے بھی کئے جارہے ہیں، میدان میں کالعدم تحریک طالبان، کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم انصار الاسلام ایک دوسرے کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔۔ دو ماہ سے جاری جھڑپوں میں اب تک 250 سے زائد شدت پسند مارے جاچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔جھڑپوں کے باعث علاقے سے ایک ہزار خاندان محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی کرنےپر مجبورہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق سلفی وہابی دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب کے وہابیوں سے ہے اور سعودی عرب کے وہابیوں کا تعلق معاویہ اور یزید سے ہے دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 مارچ 2013 - 12:50
مہر نیوز/20 مارچ /2013ء: پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی کی وادی تیرا میں کالعدم اور دہشت گردتنظیموں کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر قبضے کیلئے جھڑپیں جاری ہیں۔ لڑائی میں اب تک 250 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔