مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی ممالک کے ڈائریکٹر حسین امیر عبد اللہیان نے شام میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ غیر ملکی افراد کے ہاتھ میں نہیں دیں گے اورشامی عوام غیر ملکی مداخلت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس سے شام میں تشدد کو فروغ ملے گا اور شامی بحران کو حل کرنے میں کوئي مدد نہیں ملےگی۔ انھوں نے کہا کہ اب شامی عوام شامی فوج کے ہمراہ اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں اور غیر ملکی کرائے کے دہشت گردوں کو اپنی سرزمین سے نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے شامی عوام کی عزت و ناموس اور جان و مال کو نشانہ بنایا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ شامی عوام اپنے دوستوں اور دشمنوں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 مارچ 2013 - 14:48
مہر نیوز/19 مارچ /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی ممالک کے ڈائریکٹر نے شام میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ غیر ملکی افراد کے ہاتھ میں نہیں دیں گے، شامی عوام غیر ملکی مداخلت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔