مہر نیوز/19 مارچ /2013ء: مصر کے صدر محمد مرسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ہندوستان کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ہندوستان کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔مصری صدر محمد مْرسی ہندوستان کے تین روزہ دورے پرنئی دہلی پہنچے ہیں، اس دورے پران کے ساتھ کاروباری وفد، مواصلات ، اطلاعات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء بھی شامل ہیں ۔آج مصری صدر مرسی ہندوستانی وزیراعظم من موہن سے ملاقات کریں گے، اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔