مہرخبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے دمشق، ادلب اور حمص میں القاعدہ سے وابستہ مسلح دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی ہے۔ شامی فورسز نے کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا اور دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں ادھر شامی فورسز نے لبنان کی سرحد پر ایک مسلح دہشت گرد گروہ کو شام کی سرحد میں داخل ہونے سے روک دیا ادھر حلب میں النصر دہشت گرد تنظیم کے کئی دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گرد شامی عوام کے مال و اسباب کو لوٹ رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2013 - 17:41
مہر نیوز/16 مارچ /2013ء: شامی فورسز نے دمشق، ادلب اور حمص میں القاعدہ سے وابستہ مسلح دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی ہے۔