مہر نیوز/15 مارچ /2013ء: مصر کے صدر محمد مرسی نے پورٹ سعید کے متاثرہ خاندانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ سعید میں بحران پیدا کرنے والے اور خاطی عناصر کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی نے پورٹ سعید کے متاثرہ خاندانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ سعید میں بحران پیدا کرنے والے اور خاطی عناصر کے خلاف کارروائی اور انھیں قرار واقعی سزا دی کی جائےگی۔انھوں نے کہا کہ پورٹ سعید کے متاثرہ خاندانوں کے تمام حقوق محفوظ ہیںاور تحقیقات انجام پانے کے بعد ان حوادث میں جاں بحق ہونے اولوں کو شہید قراردیا جائےگا۔ پورٹ سعید میں عدالت کی طف سے 21 افراد کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد تشدد پھوٹ پڑا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔گذشتہ سال فٹبال میچ کے دوران الاہلی اور المصری ٹیموں کے حامیوں کے درمیان لڑائی کے دوران 74 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس واقعہ میں ملوث 21 افراد کو عدالت نے موت کی سزا سنائی جس کے بعد پورٹ سعید میں دوبارہ فسادات پھوٹ پڑے۔