مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعلامہ آیت اللہ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی صاحب کتاب عروۃ الوثقی کی یاد میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ علامہ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی کے افکار کا جائزہ لینے پر زوردیا اور عوام کے سامنے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کوپہچنوانے پر تاکید کی۔
اس پیغام کو آج صبح (بروزجمعرات ) رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمد گلپائگانی نے پڑھ کر سنایا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ سید محمد کاظم یزدی کی جامع شخصیت کی طرف اشارہ کیا اور اس عظیم شخصیت کو علمی ، معنوی اور جہاد کے لئے آمادگی کے تین ممتاز عناصر کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: آیت اللہ سید محمد کاظم کے فقہی نظریہ اور اصول کے بارے میں گہری اور دقیق تحقیق کی ضرورت ہے۔