مہرنیوز۔ 12 مارچ/ 2013ء :امریکی بحریہ کا ایک طیارہ واشنگٹن کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحریہ کا ایک طیارہ واشنگٹن کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔  حکام کے مطابق امریکی نیوی کا طیارہ ای اے 6 بی تربیتی مشن کے دوران واشنگٹن کے نواحی علاقے میں کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے پر عملے کے تین ارکان سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بارے میں تحقیقات جاری