مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے ایک مسجد پر بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پشاور میں مینا بازار کے قریب واقع مسجد میں نماز ظہر کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں4نمازی جاں بحق اور27زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں3سے4کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔دھماکہ نماز ظہر کی پہلی رکعت کے دوران ہوا ۔دھماکے میں امام مسجد بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔دھماکے کے وقت 30سے35افراد مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے موجود تھے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو پشاور کے ریڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 مارچ 2013 - 13:30
مہرنیوز۔ 9 مارچ/ 2013ء: پاکستان کے شہر پشاور میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے ایک مسجد پر بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔