مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 12طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکار بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپراورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ غنڈہ میلہ کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے،فورسز کی کارروائی میں 5شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر علاقہ نادر میلہ میں سیکیورٹی اہلکار گشت پر تھے کہ بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکارہلاک جبکہ ایک آفیسر سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 مارچ 2013 - 13:58
مہرنیوز۔ 7 مارچ/ 2013ء: پاکستان کے قبائلی علاقہ اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 12طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔