مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلاہور کے علاقے مسلم چوک گرین ٹاوٴن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گلے کاٹ کر قتل کردیا گیاہے۔پولیس کے مطابق مسلم چوک گرین ٹاوٴن میں ایک نجی کمپنی کا ڈرائیور فیاض، اسکی اہلیہ عاصمہ،4 ماہ کی بیٹی کشف اور بھاوج فرحت رہائش پذیر تھے،اتوار کی صبح اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئی تو خاندان کے چاروں افراد کی لاشیں پڑی تھیں۔ جن کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔.
اجراء کی تاریخ: 3 مارچ 2013 - 13:40
مہرنیوز۔ 3 مارچ/ 2013ء: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلاہور کے علاقے مسلم چوک گرین ٹاوٴن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گلے کاٹ کر قتل کردیا گیاہے۔