مہرنیوز۔ 2 مارچ/ 2013ء: امریکی وزیر خارجہ جان کیری مصری حکام سے ملنے کے لئے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری مصری حکام سے ملنے کے لئے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا سرکاری عہدہ سنبھالنے کے بعد مصر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جان کیری مصر کے وزیر خارجہ محمد کامل عمرو سے ملنے کے علاوہ مصر کے صدر محمد مرسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ جان کیری مصر کے بعد سعودی عرب، قطر اور امارات کا دورہ بھی کریں گے۔جان کیری نے مصر سے پہلے ترکی کا دورہ کیا تھا۔