مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو پاکستان کو ہندوستان کے فوجی راز فراہم کیا کرتا تھا۔ گرفتار ہونے والا شخص ہندوستانی شہری ہے جو ہندوستان کی ریاست راجھستان کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے مبینہ طور پر گزشتہ ہفتے پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کو انہیں دنوں میں ہونے والی فوجی مشقوں سے متعلق معلومات بھجوائی تھیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 فروری 2013 - 14:11
مہرنیوز۔26 فروری 2013ء: ہندوستانی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو پاکستان کو ہندوستان کے فوجی راز فراہم کیا کرتا تھا۔