مہرنیوز۔25 فروری 2013ء: شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے روسی وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات میں شامی حکومت کے مخالف تمام گروہوں کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت حتی مسلح افراد کے ساتھ بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات اور گفتگو کی ہے شامی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں شامی حکومت کے مخالف تمام گروہوں کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت حتی مسلح افراد کے ساتھ بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں اس وقت 28 ممالک کے دہشت گرد شامیحاومت کے مخالف دہشت گردوں کے ساتھ ملکر لڑ رہے ہیں جنھیں امریکہ اور سعودی عرب ، ترکی ، قطر اور اسرائیل کی سرپرستی اور حمایت حاصل ہے۔

اس ملاقات میں روسی وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کے غیر انسانی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کو دہشت گردوں کے غیر انسانی اقدامات کے سامنے تسلیم نہیں ہونا چاہیے۔