مہرنیوز۔24 فروری 2013ء: افغانستان کے مشرقی علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کے تین مختلف خودکش حملوں میں تین افغان فوجی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی علاقوں میں طالبان دہشت گردوں کے تین مختلف خودکش حملوں میں تین افغان فوجی مارے گئے ہیں۔ادھردارالحکومت کابل میں سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں حملہ آور کو ہلاک کردیا گيا ہے اور بم کو ناکارہ بنا دیا گيا۔