مہرخبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کےدارالحکومت قاہرہ میں مصری پولیس اور حکومت مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔جمعہ کی رات بھی قاہرہ میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں ، مظاہرین نےپولیس پر پٹرول بموں سے حملے کئے، جنہیں منتشر کرنے کیلیے پولیس نے مظاہرین پرآنسوگیس کے شیل فائر کیے،احتجاج تین ہفتوں سے جاری ہےمظاہرین صدر مرسی کے خلاف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مصر کی تازہ ہنگامہ آرائی میں اسرائيل، سعودی عرب اور امریکہ کا ہاتھ ہے کیونکہ مذکورہ ممالک مصر کے اسلامی انقلاب کے سخت مخالف اور سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے قریبی حامی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 فروری 2013 - 11:44
مہرنیوز- 16 فروری 2013ء: مصر کےدارالحکومت قاہرہ میں مصری پولیس اور حکومت مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔