مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سرچ اپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام اباد کے قریب ضلع راولپنڈی کے علاقے کٹاریاں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرچ اپریشن کیا گیا۔ سرچ اپریشن دہشت گردی کے متعلق پہلے سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کے اے ایس آئی سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 15 فروری 2013 - 13:11
مہرنیوز- 15 فروری 2013ء: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سرچ اپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔