اجراء کی تاریخ: 12 فروری 2013 - 10:01

مہرنیوز- 12 فروری 2013ء: جاپانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے تیسرا ایٹمی دھماکہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے تیسرا  ایٹمی دھماکہ کیا ہے۔جاپانی سیکریٹری کابینہ کے مطابق شمالی کوریانے ایٹمی دھماکہ شمال مشرقی علاقے میں کیا۔ جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریانے جوہری ہتھیار کا تجربہ کیا ہے۔