مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی روس اور ایران کے دسویں مشترکہ کمیشن میں شرکت کے لئے روس کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
صالحی اس سفر میں روسی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائي اوربین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔ گذشتہ سال دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس تہران میں منعقد ہوا تھا۔