مہرنیوز- 10 فروری 2013ء: عرب ذرائع کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے عرب ممالک کی فوجیں کویت میں 17 دن تک فوجی مشقیں انجام دیں گی۔

مہرخبررساں ایجنسی میڈل ایسٹ آن لائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے عرب ممالک کی فوجیں کویت میں 17 دن تک فوجی مشقیں انجام دیں گی۔

کویتی فوج کے رابطہ عام کے سربراہ عبد العزیز الریس کا کہنا ہے کہ خلیج فارس عرب ریاستوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد مشترکہ دفاعی حکمت عملی ہے۔ اس نے ان مشقوں میں شریک فوجیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔