مہرنیوز- 9 فروری 2013ء: عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ کہ شام کا نظام پائدار اور زوال ناپذير ہے اور ترکی شام و عراق دونوں کو نابود کرنے پر کمر بستہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ شام کا نظام پائدار اور زوال ناپذير ہے اور ترکی شام و عراق دونوں کو نابود کرنے پر کمر بستہ ہے۔ نوری مالکی نے کہا کہ امریکی صدر اوبامہ ، نائب صدر جوبایڈن، اور امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے مجھ سے ملاقات میں کہا تھا کہ شام میں بشار اسد کی حکومت دو ماہ میں گر جائے گی تو میں نے ان کے رد عمل میں اس وقت کہا تھا کہ بشار اسد کی حکومت دو سال کے بعد بھی نہیں گرےگی۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ میں شام کو اچھی طرح جانتا ہوں حتی وہاں کے عیسائی بھی وہاں کے مسلمانوں کے ہمراہ شامی نظآم کا دفاع کریں گے۔ عراقی وزیر اعظم نے ترکی کیطرف سے شام اور عراق کے امور میں مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ ترک حکام کو اپنے عوام کی مشکلات حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے اور ہمسایہ ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ عراقی وزیراعظم نے کہا کہ وہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ریاستوں کے ساتھ  اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔