مہرخبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے ماحولیات کے وزیر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عراق کے ماحولیات کے وزیر کے قافلہ کی ایک گاڑی میں بم نصب کیا گيا تھا جب یہ قافلہ مشرقی بغداد کے علاقہ زیونہ سے گزر رہا تھا اس وقت دھماکہ ہوا۔ وزیر ماحولیات اس حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 فروری 2013 - 14:50
مہرنیوز- 6 فروری 2013ء: عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے ماحولیات کے وزیر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔