مہر نیوز- 22 جنوری 2013ء: عرب ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں بم دھماکوں میں 5 افرادہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں بم دھماکوں میں 5 افرادہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ بم دھماکہ محمودیہ علاقہ میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں بعض ذرائع نے اس بم دھماکے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی ہے۔