مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق آج تہران میں اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے درمیان قرآن مجید کی تلاوت و قرائت کے مقابلہ کا آغاز ہوگیا ہےیہ مقابلہ دو دن تک جاری رہےگا جس کے بعد قرآن مجید کے استاتید اور ججز مقابلہ میں جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان کریں گے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری نے اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے درمیان قرآن مجید کی قرائت و تلاوت کے مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے سائے میں اسلامی ممالک کی مسلح افواج کو متحد ہوکر اور ایکدوسرے کے ہاتھ سے ہاتھ ملاکر دشمن کی باطل افکار اوراس کے شوم منصوبوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ آج اسلامی ممالک کو دشمن کی سیاسی، ثقافتی اور فوجی یلغاروں کا سامنا ہے اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کی مسلح افواج کو متحد ہونا چاہیے اور قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر دشمن کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے باطل افکار اور ان کی شیطانی کارروائیوں کو ہم قرآن کریم کے سائے میں باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ناکام بنا سکتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 جنوری 2013 - 15:22
مہر نیوز- 21 جنوری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری نے تہران میں اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے درمیان قرآن مجید کی قرائت و تلاوت کے مقابلے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات کے سائے میں اسلامی ممالک کی مسلح افواج کو متحد ہوکر اور ایکدوسرے کے ہاتھ سے ہاتھ ملا کردشمن کے باطل افکار اوراس کے شوم منصوبوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔