مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائرکی فوج نے عین امیناس کے علاقہ میں ہیلی کاپٹروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 50 مغوی اور اغوا کار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 180 مغوی فرار ہوگئے ہیں۔
اس حملے میں 35 غیر ملکی مغوی ہلاک جبکہ 15 اغوا کار بھی ہلاک ہوگئے ہیں فوجی کارروائی کے بعد 180 مغوی فرار ہوگئے ہیں جن میں غیر ملکی اور الجزائری شامل ہیں ۔ مغوی غیر ملکیوں کا تعلق امریکہ،، برطانیہ ، فرانس، ناروے اور جاپان سے بتایا جاتا ہے۔