مہر نیوز/2 جنوری/ 2013ء: عراقی ذرائع کے مطابق نواسہ رسول (ص) سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر کربلائے معلی میں عراق اور دنیا کے مختلف ممالک سے15 ملین عزادار پہنچ چکے ہیں جبکہ سعودی عرب سے بھی 40 ہزار عزادار کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نواسہ رسول (ص) سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر کربلائے معلی میں عراق اور دنیا کے مختلف ممالک سے15 ملین عزادار پہنچ چکے ہیں جبکہ سعودی عرب سے بھی 40 ہزار عزادار کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے کربلائے معلی میں 130 ممالک سے زائرین اور عزادار پہنچ چکے ہیں۔ حسینی عزاداروں کے قافلوں میں 130 ممالک کے عزادار شامل ہیں۔ عراق کے بھی مختلف علاقوں سے چھ ہزار 148 قافلے کربلا کی سمت رواں دواں ہیں ادھر نجف اشرف سے لاکھوں افراد پر مشمتل کارواں پیدل کربلا کی جانب جار ہے ہیں یہ قافلے سید الشہداء حضرت امام حسین(ع) کے چہلم پر کربلا پہنچیں گے ۔ کربلا میں چہلم کے موقع پر ترکی، ایران، پاکستان ، ہندوستان ، جرمنی، آلبانیہ، روس، کویت، سعودی عرب، لبنان، بحرین ، سویڈن،افغانستان، شام اور مصر کے زائرین پہنچ چکے ہیں مذکورہ ممالک کے بعض زائرین نجف اشرف سے پیدل کربلامعلی  کی جانب رواں دواں ہیں۔ اس موقع پر وہابی سلفی دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئےہیں۔