مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے کربلائے معلی میں 130 ممالک سے زائرین اور عزادار پہنچ چکے ہیں۔ حسینی عزاداروں کے قافلوں میں 130 ممالک کے عزادار شامل ہیں۔ عراق کے بھی مختلف علاقوں سے چھ ہزار 148 قافلے کربلا کی سمت رواں دواں ہیں ادھر نجف اشرف سے لاکھوں افراد پر مشمتل کارواں پیدل کربلا کی جانب جار ہے ہیں یہ قافلے سید الشہداء حضرت امام حسین(ع) کے چہلم پر کربلا پہنچیں گے ۔ کربلا میں چہلم کے موقع پر ترکی، ایران، پاکستان ، ہندوستان ، جرمنی، آلبانیہ، روس، کویت، سعودی عرب، لبنان، بحرین ، سویڈن،افغانستان، شام اور مصر کے زائرین پہنچ چکے ہیں مذکورہ ممالک کے بعض زائرین نجف اشرف سے پیدل کربلامعلی کی جانب رواں دواں ہیں۔ اس موقع پر وہابی سلفی دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئےہیں۔ کیونکہ حسینی عزاداروں اور زائرین پر یزیدیوں کے حملوں کا خطرہ آج بھی موجود ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 جنوری 2013 - 15:51
مہر نیوز/ 1 جنوری/ 2013ء: پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے کربلائے معلی میں 130 ممالک سے زائرین اور عزادار پہنچ چکے ہیں۔