اجراء کی تاریخ: 31 دسمبر 2012 - 11:14

مہر نیوز/ 31دسمبر/ 2012ء: شامی فوج نے مسلح گروہ کے ہمراہ حلب شہر کےایئر پورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4 ترک پائلٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الوطن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے مسلح گروہ کے ہمراہ حلب شہر کے ایئر پورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4 ترک پائلٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اخبار کے مطابق ترک پائلٹوں نے دہشت گردوں کے ہمراہ حلب ایئرپورٹ پر حملہ کیا  جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ترکی نے اب آشکارا طور پر اپنے فوجیوں کو شام کے خلاف جنگ میں وارد کردیا ہے ذرائع کے مطابق ترک اور سعودی فوجی دہشت گردوں کے ہمراہ شام میں مسلح دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ادھر شامی فوج نے مسلح دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر بمباری کرکے 109 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے شامی ذرائع کے مطابق دمشق ایئرپوٹ بالکل امن میں ہے اور چند شہروں میں القاعدہ اور سعودی و امریکی دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کارروائی جاری ہے۔