مہر نیوز/ 30دسمبر/ 2012ء: ایک امریکی خاتون نے نیویارک میں سب وے ٹرین کے سامنے دھکا دے کر ایک شخص کی جان لے لی، امریکہ خاتون کے مطابق اسے ہندوؤں اور مسلمانوں سے نفرت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک امریکی خاتون نے نیویارک میں سب وے ٹرین کے سامنے دھکا دے کر ایک شخص کی جان لے لی، امریکہ خاتون کے مطابق اسے ہندوؤں اور مسلمانوں سے نفرت ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کوگرفتار کرلیا امریکی عورت نے ایک ہندو سانندو سین کو دھکا مار کر ٹرین کے سامنے پھینک دیا جس وہ شخص ہلاک ہوگيا امریکی خاتمون کا کہنا ہے کہ اسے ہندوؤں اور مسلمانوں سے نفرت ہے۔ نیویارک کے ضلعی اٹارنی کے مطابق ایریکا نامی امریکی خاتون نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تباہی کے بعد سے ہندووٴں اور مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے اسی لئے ایک شخص کو ٹرین کے سامنے دھکا دے کر قتل کردیا۔