مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر قطیف میں آل سعود کی عوام کے خلاف بربریت اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں کے تازہ ترین حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے 1 شخص کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی شیعہ نشین علاقوں میں آل سعود کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ان علاقوں میں لوگ سعودی عرب میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 دسمبر 2012 - 11:22
مہر نیوز/ 28 دسمبر/ 2012ء: سعودی عرب کے شہر قطیف میں آل سعود کی عوام کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں کے تازہ ترین حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔