مہر خبررساں ایجنسی نے ترک اخبـار ملیت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے گذشتہ چند ماہ میں القاعدہ کے دس ہزار دہشت گردوں کو شام روانہ کیا ہے۔ترکی ایک بار پھر امریکہ کا نوکر ملک بن کر ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ اخبار ملیت کے مطابق ترکی حکومت نے القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کو شام بھیجنے کے تمام وسائل فراہم کئے ہیں۔
اخبار ملیت کے مطابق اردوغان حکومت نے اسکندریہ میں جلفی فوجی اڈے کو القاعدہ اور طالبان سے مخصوص کردیا ہے۔ ترکی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ فوجی اڈے پر سیکڑوں ترک فوجی طالبان اور القاعدہ کےدہشت گردوں کو فوجی تربیت دے رہے ہیں۔ ترک ذرائع کے مطابق ترکی کی موجودہ حکومت ہمسایہ ممالک کے لئے مشکلات اور مسائل پیدا کررہی ہے۔ جن میں ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں ترکی کی مداخلت شامل ہے۔