مہر نیوز/ 12 دسمبر/ 2012ء: امریکی ریاست اوریگون کے ایک شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست اوریگون کے ایک شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔۔پولیس کے مطابق اوریگون کے ایک مصروف شاپنگ مال میں دوپہر کے وقت ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے مال میں موجود لوگوں کوحراساں بھی کیا،تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا۔