اجراء کی تاریخ: 6 دسمبر 2012 - 14:52

مہر نیوز/ 6 دسمبر/ 2012ء: ایران کے مشرقی صوبے جنوبی خراسان میں کل رات آنے والے زلزلہ میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مشرقی صوبے جنوبی خراسان میں کل رات آنے والے زلزلہ میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور 23  زخمی ہوگئے ہیں۔ تہران یونیورسٹی کے زلزلہ پیما سنٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبے جنوبی خراسان کے شہر قائن کے زہان علاقےسے 25 کلومیٹر پر تھا۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔اطلاعات کے مطابق علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ زلزلہ زدہ علاقے میں کچے مکانات کے باعث ، زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔