مہر كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق آج ايران كے وزير دفاع علي شمخاني اور تاجيكستان كے وزير دفاع شير علي خير اللہ اف نے ايك باہمي دستاويز پر دستخط كئے ہيں جسميں دونوں ملكوں نے فني اور علمي و دفاعي ميدان ميں تعاون كو بڑھانے پر زور ديا ہے تاجيكستان كے وزير دفاع نے اپنے تہران كے سفر ميں ايران و تاجيكستان كے روابط ميں نئي فصل كا آغاز كيا ہے تاجيكستان كے وزير دفاع اور اس كے ہمراہ وفد نے تہران كے پانچ روزہ دورے كے دوران ايران كي مسلح افواج كي ٹيكنيكي اور دفاعي صلاحيتوں كا نزديك سے جائزہ ليا
اجراء کی تاریخ: 23 اپریل 2005 - 14:11
تاجيكستان كے وزير دفاع نے اپنے تہران كے سفركے دوران ايك فوجي اور دفاعي معاہدہ پر دستخط كئے ہيں اور ايران و تاجيكستان كے روابط ميں نئي فصل كا آغاز كيا ہے