مہر نیوز/ 17 نومبر/ 2012ء:جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج کمبوڈیا میں ہورہاہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹر‍ز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج کمبوڈیا میں ہورہاہے۔آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کمبوڈیا کے امن محل میں ہو رہا ہے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اس اجلاس کے بعد آسیان کے سربراہوں کا اجلاس ہوگا۔آسیان کے رکن ممالک کے اجلاس میں علاقائی تعاون اور وسیع تر مفاد کو تقویت دینے کے لئے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔آسیان کے آئندہ ہفتے ہونے والے سربراہ اجلاس میں امریکہ ،چین ،جاپان،بھارت ،آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔