مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کل رات اسرائيل کی طرف سے غزہ پر ہونے والے حملے میں 11 فلسطینی شہید اور 100 سے زآئد زخمی ہوگئے حماس کی جوابی کارروائي میں کئي میزائل تل ابیب پر گرے ہیں اسرائيل اور اسلامی مقاومت کے درمیان آج صبح تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ اسرائيل کے ایٹمی پلانٹ کے قریب ایک میزائل گرا ہے اسرائيل کے حملے میں حماس کے اہم فوجی کمانڈر احمد الجعبری شہید ہوگئے ہیں وہ قسام بریگيڈ کے کمانڈرتھے۔ اسلامی مقاومت نے تین میزآئل تل ابیب پر فائر کئے ہیں اسلامی مقاومت نے اسرائیلی فوجی حملے کا دندان شکن جواب دیا ہے اسرائيلی حملے میں ایک 11 ماہ کا فلسطینی بچہ بھی شہید ہوگيا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماس کی جوابی کارروائي اور میزائلوں کے حملے کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقہ میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 نومبر 2012 - 11:33
مہر نیوز/ 15 نومبر/ 2012ء: غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسرائيل کی طرف سے غزہ پر حملے کے جواب میں اسلامی مقاومت نے اسرائيل پر 100 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں کئي میزائل تل ابیب پر گرے ہیں اسرائيل اور اسلامی مقاومت کے درمیان آج صبح تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔