مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کو سعودی عرب، قطر اور امریکہ کا آلہ کار بن کر شام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے بلکہ ترکی کو شام کے حالات کا صحیح ادراک کرنا چاہیے اور اپنے قومی اور ملکی مفادات کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ ترکی کے سابق سفارتکار ازدن سانبرک کا کہنا ہے کہ اوبامہ کی کامیابی کے بعد اب امریکہ براہ راست شام میں فوجی مداخلت نہیں کرےگا بلکہ وہ اپنے مہروں کے ذریعہ شام میں استفادہ کرےگا اور ترکی کو امریکہ کی یہ چال مد نظر رکھنی چاہیے اور ترکی کوبھی امریکہ کی طرح اپنے قومی مفادات مدنظر رکھنے چاہییں ترکی کے سابق سفاترکار نے کہا کہ امریکہ علاقہ سے نکل رہا ہے اور ترکی کو یہ خلاء پر کرنا چاہیے اور علاقائي عوام میں نفرت کا بیج نہیں بونا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 12 نومبر 2012 - 20:48
مہر نیوز/ 12 نومبر/ 2012ء:ایک ترک اخبار کے مطابق ترکی کو سعودی عرب، قطر اور امریکہ کا آلہ کار بن کر شام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے بلکہ ترکی کو شام کے حالات کا صحیح ادراک کرنا چاہیے اور اپنے قومی اور ملکی مفادات کو مد نظر رکھنا چاہیے۔