مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں امریکہ کی دوبارہ رکنیت کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے بین الاقوامی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے امریکہ کےاندر و باہر وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے لہذا امریکی حکومت کے پاس انسانی حقوق کا رکن بننے کی اہلیت و صلاحیت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کی کونسل کے بنیادی قوانین کے مطابق اس کونسل کا رکن ایسا ملک بن سکتا ہے جس کی انسانی حقوق کے بارے میں فائل بالکل صاف و شفاف ہو ترجمان نےکہا کہ امریکہ ایک دہشت گرد و شریر ملک ہے جو عالمی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور دہشت گردوں کی اعلانیہ حمایت اور قوموں کے حقوق کو پامال کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکہ جیسے ملک کو انسانی حقوق کی کونسل میں رکنیت نہیں دینی چاہیے ترجمان نے کہا کہ 12 نومبر کے انتخابات میں امریکہ کو انسانی حقوق کی رکنیت کے لئے منتخب نہیں کرنا چاہیے کیونکہ امریکہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 نومبر 2012 - 15:07
مہر نیوز/ 10 نومبر/ 2012ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں امریکہ کی رکنیت کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے بین الاقوامی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے امریکہ اندر و باہر وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے لہذآ امریکہ کے پاس انسانی حقوق کا رکن بننے کی اہلیت و صلاحیت نہیں ہے۔