مہر نیوز/ 2 نومبر/ 2012ء: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیڑول پمپ پر فائرنگ اور آتشزدگی کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیڑول پمپ پر فائرنگ اور آتشزدگی کے نتیجے میں  16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔۔ذرائع کے مطابق خضدار بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے پیڑول پمپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے قریب کھڑی مسافرویگن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت دس افراد ہلاک اور متعدد جھلس گئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اِس دوران فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا، جس نے آدھے گھنٹہ بعد آگ پر قا بو پالیا آتشزدگی کے باعث پانچ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا بلوچستان کےوزیر اعلی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔