مہر نیوز/ 1 نومبر/ 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے مطبوعات اور خبررساں ایجنسیوں کی نمائشگاہ کا دورہ کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے مطبوعات اور خبررساں ایجنسیوں کی نمائشگاہ کا دورہ کیا ہے۔ وزیر ارشاد وثقافت اسلامی سید محمد حسینی  بھی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ہمراہ ہیں۔ گذشتہ 4 دنوں میں پارلیمنٹ کے اکثر نمائندے مطبوعات اور خبررساں ایجنسیوں کی انیسویں نمائشگاہ کا دورہ کرچکے ہیں۔