مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی ایران میں بس کے دلخراش حادثے میں بروجن سے تعلق رکھنے والی 26 طالبات جاں بحق ہوگئي ہیں جبکہ 18 طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔ یہ طالبات صوبہ خوزستان میں جنگی علاقوں کا دورہ کرکے واپس لوٹ رہی تھیں حادثہ کل رات بھدز کے مقام پ پیش آیا طالبات کا تعلق بروجن شہر سے تھا۔ بس کی سرعت حد مجاز سے زیادہ ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آيا ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2012 - 14:16
مہر نیوز/ 20 اکتوبر2012ء:جنوب مغربی ایران میں بس کے دلخراش حادثے میں بروجن سے تعلق رکھنے والی 26 طالبات جاں بحق ہوگئي ہیں جبکہ 18 طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔