مہرخبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرکے دار الحکومت قاہرہ میں صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مصری صدر محمد مرسی کے منصب صدارت پر فائز رہنے کے پہلے 100 دن مکمل ہونے پر ان کے مخالفین نے التحریر اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے صدر مرسی پر عوام سے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر برہمی کا اظہار کیا، ساتھ ہی مصری عدالت کی جانب سے گزشتہ سال سابق حکمران کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر چڑھائی کرنے والے 24 افراد کی بریت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس دوران صدر کے حامی الاخوان المسلمون کے درجنوں حامیوں نے مرکزی اسٹیج پر توڑ پھوڑ کی اور مظاہرین پر تشدد کیا، جس پر التحریر اسکوائر میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 اکتوبر 2012 - 21:45
مہر نیوز/ 12 اکتوبر2012ء: مصرکے دار الحکومت قاہرہ میں صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔