مہر خبرررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فرانس کے سفارتخانہ کے سامنے طلباء نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے " لبیک یا رسول اللہ" " مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل ، مردہ باد فرانس " کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ایرانی طلباء نے امریکہ اور فرانس کی حکومتوں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ توہین آمیز مواد شائع کرنے والوں اور ہتک آمیز فلم بنانےوالوں کو گرفتار کرکے انھیں قرار واقعی سزادیں ، طلباء کا کہنا تھا کہ مقدس ہستیوں کی توہین آزادی بیان کےزمرے میں نہیں آتی، ایرانی طلباء نے اس موقع پر تمام مسلمانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے دشمنان اسلام کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 ستمبر 2012 - 16:42
مہر نیوز/23 ستمبر2012ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فرانس کے سفارتخانہ کے سامنے طلباء نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے " لبیک یا رسول اللہ" " مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل ، مردہ باد فرانس " کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے دشمنان اسلام کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیاہے۔