مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اشٹائن ترکی میں گروپ 1+5 کے مذاکرات کو جاری رکھنےکے سلسلے میں ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ماسکو میں طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں ماہرین کی سطح پر مذاکرات کے بعد جلیلی اور اشٹائن کے درمیان مذاکرات طے پائے تھے انھوں نے کہا کہ ماہرین اور معاونین کےدرمیان مذاکرات ہوچکے ہیں اور اب جلیلی اور اشٹائن کے درمیان عنقریب مذاکرات ترکی میں ہوں گے۔۔