مہر نیوز/8 ستمبر2012ء: فلسطین کی مختلف تنظیموں نے امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی مختلف تنظیموں نے امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ چند روز قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے سالانہ کنونشن میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فلسطین کی مختلف تنظیموں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے امریکی یہودیوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے امریکہ کی روایتی پالیسی سے خطرناک انحراف کیا ہے۔