مہر نیوز/8 ستمبر2012ء: ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افرادزخمی ہوگئےہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افرادزخمی ہوگئےہیں ۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ضلع تنسوکیا کے گاندھی مورتی چوک میں ہوا۔ جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔